ہر 5 میں سے ایک فرد چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا

ہر پانچ میں سے ایک شخص چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا نکلا ہے، برطانیہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ چربی سے متعلقہ بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔جگر کی چربی بنیادی طور پر شراب اور موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ عام طور پر 40 سے 60 کی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم حال ہی میں 24 سال کے 40 ہزار نوعمر افراد کا مطالعہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ہر 5 میں سے ایک اس بیماری میں مبتلا ہے۔برطانوی محققین نے برسٹل میں ’چلڈرن فرام دی 90s‘ نامی پروجیکٹ کے اعداد و شمار کا استعمال کیا جس میں 1991 سے 1992 کے درمیان پیدا ہونے والے ہزاروں بچوں کا تجزیہ کیا گیا۔ شراب نوشی اور موٹاپا جب ایک ساتھ موجود ہوں تو یہ جگر کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ جگر سے متعلق اموات میں تیزی سے اضافے کا بھی سبب ہے۔محققین نے یہ بھی پایا کہ 17 سال کی عمر میں 40 شرکاء میں سے ایک کو فیٹی لیور بیماری تھی جبکہ 24 سال کی عمر تک ہر پانچ میں سے ایک نوجوان اس بیماری میں مبتلا تھا۔

Related Articles

Back to top button