اچھی نینددماغ کو بھی صحت مند رکھ سکتی ہے،ماہرین

نیند کا بہتر معیار نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی صلاحیتوں کے لیے بھی اہم ہے۔ ایک بڑی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس، امراض قلب یا فالج کا سامنا کرنے والے افراد اگر معیاری نیند لیں تو ان کی یادداشت، سوچنے سمجھنے اور معلومات پر تیزی سے کارروائی کرنے کی صلاحیت بہتر ہو سکتی ہے، جبکہ دماغ کا حجم بھی نسبتاً زیادہ پایا گیا۔

عام طور پر اچھی نیند کو جسمانی تھکن دور کرنے اور اگلے دن چاق و چوبند رہنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ خصوصاً ایسے افراد کے لیے جنہیں ذیابیطس، دل کی بیماری یا فالج جیسے امراض لاحق ہوں، نیند دماغی صحت کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

امریکی جریدے ’جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘ میں نومبر میں شائع ہونے والی ایک بڑی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان بیماریوں میں مبتلا افراد میں بہتر نیند کا تعلق دماغی کارکردگی کے بہتر نتائج سے ہے۔

 

 

Back to top button