ناخن چبانے کی عادت آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار لوگ موجود ہوں گے جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور یہ عادت چھڑوانا بے حد مشکل ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں 30 فیصد افراد ناخن چبانے کی عادت کا شکار ہیں، اس عادت کو بائلوجیکل اصطلاح میں onychophagia کہتے ہیں۔

بہت سے لوگ بچپن سے اس عادت کا شکار ہوتے ہیں اور کئی لوگوں کے لیے مستقبل میں اس عادت سے چھٹکارا پانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

تاہم انسان ناخن کیوں چباتا ہے؟ اس کی وجہ معلوم کرنے کے لیے گزشتہ چند دہائیوں سے ماہر نفسیات مطالعہ کررہے ہیں، تاہم اب تک اس کی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Back to top button