ایک ماہ میں دوبارمکمل چاندآسمان پرجگمگائےگا

31مئی کاکافی خاص دن ہوگاکیونکہ اس موقع پر ایک مہینے کے دوران دوسری بار مکمل چاند آسمان پر جگمگاتا نظر آئے گا۔
مئی کا پہلا مکمل چاند یکم مئی کو آسمان پر طلوع ہوا تھا اور اب ایسا 31 مئی کو ہوگا۔
جس مہینے میں 2 مکمل چاند دیکھنے میں آتے ہیں، تو دوسرے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔خیال رہے کہ بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہو جائے گا بلکہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔
ایک خاص بات یہ ہے کہ اس بلیو مون کی وجہ سے 2026 کے دوران 12 کی بجائے 13 مکمل چاند نظر آئیں گے۔
بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔
1940 کی دہائی میں ایک فرد جیمز ہیوگ پریوٹ نے ایک جریدے میں اسے غلطی سے استعمال کیا اور پھر یہ عام ہوگیا۔بلیو مون کی 2 اقسام ہیں، ایک سیزنل بلیو مون اور دوسری منتھلی بلیو مون۔
سیزنل بلیو مون ایک سیزن میں 4 مکمل چاندوں کے تیسرے چاند کو کہا جاتا ہے اور اسی طرح کا بلیومون آخری بار 19 اگست 2024 کو افق پر نظر آیا تھا۔
