ٹوئیٹر پر آلو والی بریانی ٹرینڈ کیوں کرنے لگی؟

معروف سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر کھانوں کی بحث ہو اور بریانی کا ذکر نہ ہو، ایسا کیسے ہو سکتا ہے، جب بریانی کا ذکر ہو تو یہ بحث تو لازم ہے کہ بریانی آلو کے ساتھ زیادہ اچھی ہوتی ہے یا آلو کے بغیر۔
ایسی ہی ایک دلچسپ بحث پاکستانی ٹائم لائنز کی زینت اس وقت بنی جب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ٹویٹر سپیس میں گفتگو کر رہے تھے اور صارفین کی جانب سے مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے، گفتگو کے اختتام پر امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلن نے عمران خان سے سوال کیا کہ ان کو بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا آلو کے بغیر؟
جس پر عمران خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی جاتی ہے کھانے کے حوالے سے آپ کی ترجیحات بھی تبدیل ہوتی ہیں، اس لیے بریانی تقریباً 40 سال پہلے میرے لیے ایک بہترین ڈش تھی، لیکن اب میں دیگر پکوانوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں، ہاں پہلے مجھے بریانی آلو کے ساتھ زیادہ پسند تھی۔
عمران خان کی گفتگو کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو تحریک انصاف کے حامی صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک طوفان امڈ آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر پر آلو والی بریانی ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارف حسن بلوچ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گزشتہ رات تک آلو شدید ہدف تنقید اور گالیوں میں رہتا تھا اب آلو اور اسکی بریانی برینڈ بن چکی ہے۔بھائی نے بولا کرنے کا تو کرنے کا آج سے بریانی پکے گی تو صرف آلو والی۔
گفتگو مزید آگے بڑھی تو کچھ صارفین ایسے بھی تھے جن کو یہ شکوہ تھا کہ ان کی اچھی سے اچھی بریانی کی بھی تعریف نہیں کی جاتی ، صارف نومی شاہ نے لکھا ہم لوگ مٹن والی بھی کھائیں تو کوئی نہیں پوچھتا خان صاحب کے آلو والی بریانی کے بھی چرچے۔۔۔واہ مولا تیرا انصاف
جہاں صارفین آلو والی بریانی کے حق میں قصیدے پڑھتے نظر آئے وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو عمران خان کی بات سے متفق نظر نہیں آئے ، ایک صارف نے لکھا معاف کیجئے گا مرشد مگر مجھے بریانی میں آلو زہر لگتا ہے۔
عمران خان کے حامی صارف نے عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے لکھا خان صاحب نے تو اپنے سپورٹرز کے لیے مصیبت کھڑی کر دی جو بریانی میں آلو کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں، خان صاحب یہ نہ ہو پائے گا ہم سے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ صدیوں سے چلنے والی بحث کا آخرکار آج عمران خان نے خاتمہ کر دیا ہے اور اب صرف آلو والی بریانی ہی کھائی جائے گی جبکہ کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ عمران خان سے محبت اپنی جگہ اور بریانی سے محبت
ویمنز فٹبال،سنگاپور نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا
اپنی جگہ اس لیے بریانی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔
