پاک افغان سیزفائرمیں 2اسلامی ممالک کااہم کردار نکلا

افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے پاکستان سے جنگ بندی کی اپیل کی۔اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائرطالبان کی درخواست پرعمل میں آیا، افغان طالبان نےجنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطرنے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد افغان طالبان نے براہِ راست رابطہ بھی کیا، رابطوں کے نتیجے میں 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پراتفاق ہوا۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔
وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق سیز فائر کا آغاز ہوگیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے۔
