اداکارہ زرین خان کوآن لائن ہراسانی کاسامنا

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان ہیں، انہوں نے فحش اور غیر اخلاقی تبصروں پر شدید ردعمل کااظہارکیا۔

38سالہ زرین خان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ وہ جیسے ہی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں گندے، فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے آنے لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پوسٹ چاہیے خوشگوار ہو، ذاتی تجربے یا افسوسناک واقعے سے متعلق ہو، مجھے اس دوران مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری پوسٹس پر آنے والے تبصرے آن لائن ہراسانی کی سنگین مثال ہیں، کیا میرے فالوورز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟ کوئی مجھے سمجھا سکتا ہے کہ ’یہ چکر کیا ہے؟

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!