اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کے الزامات کی زد میں
بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ہائوس فل، مرڈر ٹو، اور دیگر بلاک بسٹر فلموں سے پہچان بنانے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نئے سکینڈل کی زد میں آ گئیں، اداکارہ کو بھتہ خوری کے جرم میں قصور وار قرار دیا جا رہا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا، بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیکولین فرنینڈس 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث پائی گئی ہیں، اور ان پرجلد باضابطہ طورپر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام کو اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جیکولین نے بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر سے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کئے، جیکولین فرنینڈس کویہ بھی علم تھا کہ سکیش چندرشیکھر بھتہ خور ہے۔
کیا مہوش حیات سرجری سے پہلے ذیادہ خوبصورت تھیں؟
بھتہ خوری کیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم چندر شیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سپر ہیرو بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیار تھا، بھارتی حکام جیکولین فرنینڈس سے بھتہ خوری کے کیس میں پہلے بھی تفتیش کر چکے ہیں۔ 2 جون 1985 کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پیدا ہونے والی اداکارہ کو ’’جیکی‘‘ کی عرفیت سے جانا جاتا ہے، ماڈل و اداکارہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ 2006 میں مس سری لنکا یونیورس کا مقابلہ حسن جیت چکی ہیں۔ آجکل انہیں بھارتی اداکار سلمان خان کے کافی قریب خیال کیا جاتا ہے۔
