عامر خان کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ فلاپ کیوں ہو گئی؟
مسٹر پرفیکشنیسٹ کے نام سے اپنی پہچان بنانے والے بھارتی اداکار عامر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اور بھارتی سینما کی گزشتہ 20 سالوں کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ کو 11 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ایک ہفتے میں صرف 40 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ اس کو بنانے میں کئی ارب خرچ ہو گئے۔
’لال سنگھ چڈھا‘ کی ایک ہفتے کی کمائی عامر خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ایک دن کی کمائی سے بھی 30 کروڑ روپے کم ہے۔ٹھگس آف ہندوستان‘ نے پہلے دن ہی 75 کروڑ کمائے تھے، ’لال سنگھ چڈھا‘ کو عامر خان کی گزشتہ بیس سال کے دوران ریلیز ہونے والی تمام فلموں سے ناکام فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ عامر خان کی آخری ناکام ترین فلم ’میلا‘ تھی، جسے 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا مگر ’لال سنگھ چڈھا‘ اس سے بھی ناکام ترین فلم بن گئی ہے۔ اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے بتایا کہ عامر خان کی فلم کا بھارت بھر میں بائیکاٹ جاری ہے، جس وجہ سے اس کے 80 فیصد شوز نہیں دکھائے جا رہے۔ اگر یہ سلسلہ مزید کچھ روز اور چلا تو عامر کی فلم کو سینماؤں سے اتار دیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو جدید تاریخ میں ’لال سنگھ چڈھا‘ کسی بڑے ہیرو کی پہلی فلم ہوگی جو چند روز ہی سینماؤں میں چلی۔
عامر خان کی اسی فلم کی ریلیز سے قبل ہی انتہاپسند ہندوؤں نے ان کے خلاف تب مظاہرے شروع کیے تھے جب کہ ان کی 2015 میں بنائی گئی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی، اس کلپ میں وہ بتاتے سنائی دیے کہ انہیں ان کی بیوی کرن راؤ کہتی رہتی ہیں کہ چلیں بھارت چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں، یہاں تنگ نظری بڑھ چکی ہے۔
جب ان کی فلم ریلیز ہوئی تو ایک وکیل نے ممبئی پولیس میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست بھی دائر کی، جس میں عامر خان پر ہندوؤں اور بھارتی فوج کے جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا تھا، وکیل کے مطابق فلم میں ذہنی مسائل کے شکار عامر خان کو بھارتی فوجی کے طور پر دکھایا گیا ہے، جسے جنگ کے لیے کارگل بھیجا جاتا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اسی طرح ایک سین میں دکھایا گیا ہے کہ کارگل پر عامر کو ایک پاکستانی فوجی کہتا ہے کہ وہ نماز پڑھنے جا رہے ہیں اور وہ بھی اپنی عبادت کریں، جس پر عامر خان انہیں جواب دیتے ہیں کہ انہیں ان کی والدہ کہتی تھیں کہ پوجا پاٹھ بیماری ہوتی ہے۔ اب اسی فلم کی وجہ سے عامر خان کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے بھی جاری ہیں اور لوگ ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پروڈکشن پر ایک ارب پچاس کروڑ وپے کے اخراجات آئے تھے۔ اگر اس فلم نے 300 ارب!، یعنی دگنی کمائی نہیں کی تو عامر اور ان کے ساتھی پروڈیوسرز دیوالیہ ہوجائیں گے۔
پنجاب کے ضمنی الیکشن PTI کے لیے ایک بڑا چیلنج
یاد رہے کہ لال سنگھ چڈھا‘ کو عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ سمیت ویاکوم 18 کے علاوہ دیگر پروڈکشن ہاؤسز نے پروڈیوس کیا ہے۔لال سنگھ چڈھا‘ ہولی وڈ کی 1994 کی کلاسک فلم ’فارسٹ گمپ‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
لال سنگھ چڈھا‘ میں ٹام ہینکس کا کردار عامر خان نے ادا کیا ہے جب کہ کرینہ کپور نے ان کے پیار کا کردار ادا کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں عامر خان کی والدہ کا کردار ان سے 17 سال کم عمر اداکارہ مونا سنگھ نے ادا کیا ہے۔
