یوکرین کا یو این او سےروس سے نیو کلیئر پلانٹ کا قبضہ چھڑانے کا مطالبہ
یوکرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا سے روس کا قبضہ ختم کروائے۔
غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس گی اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے کیف میں ملاقاتیں کیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ زاپوریژیا کا روس سے قبضہ چھڑوانے میں کردار ادا کرے۔
ولادی میر زیلنسکی نے کہایورپ کا سب سے بڑا پاورر پلانٹ یوکرین میں قائم ہے جہاں روس نے فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں سیکیورٹی کی حکمت عملی مرتب کرے اور طاقت کا استعمال کر کے روس سے قبضہ ختم کروائے،انہوں نے روسی جارحیت کو بھی دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
پنجاب کے ضمنی الیکشن PTI کے لیے ایک بڑا چیلنج
رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یوکرین کے صدر نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں برآمدات بڑھانے اور یوکرین روس جنگ کا سفارتی حل نکالنے سمیت نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ماسکو کا قبضہ چھڑوانے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد 6 ماہ میں پہلی بار ترک صدر یوکرین پہنچے ہیں جہاں کو دونوں ممالک کے درمیان ایکسپورٹ بڑھانے سے متعلق معاہدے بھی کریں گے۔
