حکومت کا حج زائرین کو ڈیڑھ لاکھ کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے سرکاری حج سکیم کے اخراجات میں‌ کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور سرکاری حج سکیم کے تحت حج کرنے والوں‌ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس میں بتایا شمالی ریجن کیلئے 8لاکھ 51ہزار،جنوبی ریجن کیلیے 8لاکھ 60ہزاراخراجات رکھے گئے ہیں، مہنگا حج پیکیج ورثے میں ملا، اگر پی ٹی آئیحکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11لاکھ تک جاسکتے تھے۔

چھکا لگاتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہونے والا کپتان

ادھر وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو زائرین کی سہولت کے پیش نظرحج آپریشن ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے 6جون کو پہلی پرواز کے ذریعے 329 عازمین کو اسلام آباد سے صبح 4 بجے لے کرمدینہ منورہ روانہ ہوگی۔
سرکاری اسکیم سے استفادہ کرنے والے 15 ہزار عازمین کو لے کر جائے گی جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج بھی پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔

Back to top button