عمران کی خاتون جج کو دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے کیخلاف خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی او نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہرورکنگ ویمن آرگنائزیشن کی طرف سے کیے جانیوالےاحتجاجی مظاہرے کی قیادت ثوبیہ دانش کررہی تھیں۔

این جی او کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ضلعی عدلیہ کی خاتون جج زیبا چوہدری کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی گئی۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکا نےخاتون ججز کی توہین نامنظور کے نعرے لگائے گئے، اورعورتوں کے خلاف نازیبا الفاظ نامنظور کے نعرے بھی بلند کئے گئے۔

عمران خان بطور اپوزیشن لیڈر کتنے خطرناک ثابت ہوں گے؟

خواتین مظاہرین کی طرف سے سیاسی جماعت کے طرزعمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ عمران نے اپنے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف ایکشن کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اسلام آباد کے آئی جی، ڈی آئی جی اور بغاوت کے مقدمہ میں زیر حراست شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے والی اس خاتون ’مجسٹریٹ‘ پر کیس کریں گے۔

Back to top button