آزاد کشمیر:پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ،9جوان شہید

آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9 جوان شہید اور4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیرکے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

بیان کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔

بیان کے مطابق شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائےگی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو پیش آنےوالے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے چہرے کا فالج بگڑ گیا

ٹویٹر پرپیغام میں وزیراعظم نے شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Back to top button