بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈ‌شیڈنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں بڑے بریک تھرو کا امکان

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ایسے معاملات پر عدالتوں کو فیصلہ نہیں دینا چاہیے، ہم ایسے معاملات میں کچھ نہیں کر سکتے۔
درخواست گزار نے لیسکو اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہر میں 12 بارہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لیسکو چیف اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے، عدالت لیسکو چیف سمیت ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرے۔

Back to top button