امریکی حملوں کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری، ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے

امریکی حملوں کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری رہا، ایران کے متعدد شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے مسلسل گیارہویں روز بھی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
سینٹ کام کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے کی ایران کی صلاحیت کو مزید محدود کرنا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر تبریز کے مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ جنوبی ایران کے علاقے سیریک کے اطراف میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق کرمانشاہ، بوشہر اور خوزستان میں بھی امریکی حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
پاکستانی اور بھارتی نوجوان اتنے زیادہ مایوس کیوں؟
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکوں کی نوعیت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
