امریکا وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا،ایرانی سپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ بیروت کے علاقے دحیہ میں اسرائیلی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا اپنے وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں کررہا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ بیروت میں صیہونیوں کی دراندازی نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی قوت ارادی کا فقدان ہے یا پھر ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو ہری جھنڈی دے کر آپ مراعات حاصل نہیں کر سکتے، بیڈ اور گڈ پولیس کا کھیل پرانا ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے جانے والے تازہ حملوں میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

لبنانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں حملے کیے گئے جس میں کم از کم تین افراد میں جاں بحق ہوگئے۔

لبنان کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ضاحیہ کے علاقے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ ختم ہونے کے معاہدے پر دستخط ہونے جا رہے ہیں۔

ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط میں لبنان پر اسرائیل کی جانب سے حملوں کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

Back to top button