افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی،ترانے کےاحترام میں کھڑےنہ ہوئے

پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سےسفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔قومی ترانے کےاحترام میں کھڑےنہ ہوئے۔

پشاور میں ہونےوالی قومی رحمت للعالمینﷺکانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑےہوگئے۔

لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکرقومی ترانےکےاحترام میں کھڑےنہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک انکےساتھی بھی احتراماً کھڑےنہ ہوئے۔

سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ افغان قونصل جنرل کاقومی ترانےکےاحترام میں کھڑا نہ ہوناسفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

سرکاری ذرائع نےبتایاکہ سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کاسفارتی عملہ تعیناتی کےدوران میزبان ملک کےقوانین پرعملدرآمد کاپابند ہے۔

افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کووزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج رحمت العالمین کانفرنس پرپشاور میں دعوت دی تھی۔

قومی ترانے کااحترام نہ کرکے افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نےاعلان کیا ہے کہ اسکو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں یہ غیرمعمولی واقع ہے اور سفارتی آداب کےبالکل برخلاف ہےکسی مہذب معاشرےمیں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔

 تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اس شخص کوناپسندیدہ شخص قرا دےکرپاکستان سے بھیجاجائےاس کےعلاوہ دعوت دینےوالی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہےکہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اورسفارتی آداب  کا کوئی خیال نہیں ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 8ارب ڈالر قرض کی یقین دہانی

ماہرین کا کہنا ہےکہ محکمہ خارجہ کوواقعہ کا نوٹس لیناچاہیے اورسفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پرڈیمارش دیناچاہیے۔

Back to top button