وٹامن ڈی ہڈیوں کےبعدنظام ہاضمہ کیلئےمفیدقرار

 ماہرین صحت نےانکشاف کیاہے کہ وٹامن ڈی کو اکثر ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نظامِ ہاضمہ کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کو عام طور پر ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ نظامِ ہاضمہ کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی یا زیادتی دونوں معدے اور آنتوں پر اثر ڈال سکتی ہیں، جب کہ یہ آنتوں اور معدے میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

وٹامن ڈی آنتوں کے مدافعتی نظام کو متوازن رکھتا اور سوزش پیدا کرنے والے کیمیکلز کی مقدار گھٹاتا ہے۔ یہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا کا توازن برقرار رکھ کر صحت مند جراثیم کو سپورٹ کرتا ہے، جو خوراک کے ہضم اور غذائی اجزا کے جذب میں مدد دیتے ہیں۔

مزید یہ کہ وٹامن ڈی کیلشیم اور میگنیشیم کے مؤثر جذب میں بھی اہم ہے۔ ان معدنیات کی کمی آنتوں کے پٹھوں کی حرکت کو متاثر کر کے قبض یا گیس کا باعث بن سکتی ہے۔

Back to top button