مشیر کھیل وہاب ریاض سوشل میڈیا ٹرینڈنگ میںکیوں آ گئے؟

گرائونڈ میں تندو تیز گیندوں سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے فاسٹ بائولر وہاب ریاض اچانک انتظامی کرسی پر بیٹھ کر کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے لگے ہیں، جی ہاں! فاسٹ بائولر نے مشیر کھیل اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان پنجاب سپورٹس بورڈ عبدالرؤف کے مطابق وہاب ریاض نے ذمہ داریاں سنبھال کر فرائض ادا کرنا شروع کر دیئے اور کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، وہاب ریاض کے پی ایس ایل میں مصروف ہونے پر انہوں نے چارج کچھ دن تاخیر سے سنبھالا ہے۔

اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے، کیونکہ سپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتی ہے۔

مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے مزید کہا کہ سپورٹس کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سپورٹس کے فروغ کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی وہاب ریاض نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے دفتر میں ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ایتھلیٹ ارشد ندیم سے ملاقات کر رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے ارشد ندیم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ارشد ندیم سے آج ملاقات میں کھیلوں سے متعلق گفتگو کرنا اچھا لگا، اور یقینی طور پر ان مسائل کا جائزہ لیں گے جن کو انہوں نے اُجاگر کیا اور تمام کھیلوں میں سہولیات اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے حل تلاش کریں گے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے نیچے صارفین کی جانب سے کھلاڑی کا ملا جلا رد عمل مل رہا ہے، جہاں کچھ صارفین انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا صارف احمر نجیب ستی نے ٹوئٹ کی کہ ’بہت بہت مبارک ہو وہاب بھائی۔ آپ ایک بہترین انسان ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ اس اہم عہدے کے ساتھ انصاف کریں گے۔

جیک نامی صارف نے بھی وہاب ریاض کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’وہاب بھائی پنجاب میں پاکستان سپورٹس کی بہتری کے لیے کچھ کریں گے، جبکہ دوسری جانب صارف فہیم اسحاق عباسی نے اپنی تنقیدی ٹویٹ میں وہاب ریاض کو ماضی کی یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ چھ چھکے کھانے والا وزیر، نو بال فرض سمجھ کر کرنے والا وزیر۔

صارف میاں عامر عباس نے وہاب ریاض کو ان کے بائولنگ کیریئر کی یاد دلاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آج ہی افتخار چاچا کو ٹیم سے نکلوانے کا آرڈر جاری کیا جائے اس نے آپ کو چھ چھکے مارے تھے۔

کیا اظہر مشوانی ہی فوج مخالف سوشل میڈیا مہم کا سرغنہ ہے؟

Back to top button