افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے متراد ف ہے : جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ ن ااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سےکھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کی راہ ہموار کردیتے ہیں، قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہےاور افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کوکمزور کرنے کےمترادف ہے۔

پر امن اورجمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل باب ہے : صدر پاکستان  آصف علی زرداری

یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیرتقریب کےمہمان خصوصی تھے۔کیڈٹس نےمخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کامظاہرہ کیا اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیاگیا تقریب کےآغاز پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر سنائی گئی۔ اس موقع پر تاریخی آتشبازی کی گئی جس سےآسمان پر رنگ و نور کی برسات ہوگئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب سےخطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ یوم آزادی کے وقع پر تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتاہوں، ہمارےقومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے، دو قومی نظریے نے برِصغیر کےمسلمانوں کو علیحدہ شناخت،ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا، یہ ملک نہ صرف قائم رہنے بلکہ دنیائے عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کےلیے معرضِ وجود میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اِسی مناسبت سے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ انتہائی اہم ہیں “آئیے اب ہم سب ملکر اپنی قوم کو بنائیں اور اسکی تعمیر نو کریں”، پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ شہدا، غازیوں اور لواحقین کوخراج عقیدت اور سلام پیش کرتےہیں، آج ان آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرناشہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ان کا کہناتھا کہ تاریخی طور پرہم من حیث القوم ہمیشہ ہر مشکل کے بعد اور بھی زیادہ مضبوط بن کر ابھرے، اس میں قوم اور افواج ک باہمی اعتماد کلیدی ہے، نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سےکھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کیلئے راہ ہموار کردیتے ہیں۔

آرمی چیف کاکہنا تھا کہ قوم کاپاک فوج پرغیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سےقیمتی اثاثہ ہے،کوئی منفی قوت،اعتماد اور محبت کےاس رشتےکو نہ کبھی کمزور کر سکی، نہ ہی آئندہ کر سکے گی، افواج پاکستان نے ملک کےاندرونی اور بیرونی دفاع کی قسم کھا رکھی ہے، ہم کسی بھی صورت اور قیمت پر اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان کا مقام خطے،مسلم امہ اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بے پناہ قدرتی وسائل، جفاکش عوام اورحوصلہ مند نوجوانوں کی بدولت،بلاشبہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔

دشمنوں کو خبردار کرتےہوئے آرمی چیف نےکہا کہ ہم اپنےدشمنوں کو واضح پیغام دیتےہیں کہ چاہے روایتی یا غیر روایتی جنگ ہو، Dynamic یا Proactive جنگی حکمتِ عملی ہو، ہمارا جواب تیز اور دردناک ہوگا،ہم یقیناً گہرا اور دور رس جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آزادی قیمت چکائےبغیر نہیں ملتی،آزادی کےلیے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانی دینی پڑتی ہےجس کےلیے ہم ہمیشہ تیارہیں۔

Back to top button