دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کو 60 رنز کی برتری حاصل

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا کر مجموعی طور پر 60 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 344 رنز کے جواب میں 387 رنز سکور کیے اور 43 رنز کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد میزبان ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے روز کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 266 رنز پر 2 وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کی۔ کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ ڈیبیو کرنے والے اویس ظفر ایک، سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے اور محمد رضوان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں عبداللہ شفیق اور ساجد خان نے ذمہ دارانہ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 370 رنز تک پہنچایا۔ ساجد خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، علی عثمان نے 10 رنز کیے، جبکہ عبید شاہ اور محمد علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق 160 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلتے ہوئے نمایاں رہے، جس کی بدولت پاکستان پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

 

یومِ استحصال: مسلح افواج کا کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں پاکستانی باؤلرز نے ابتدا ہی سے حریف ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو دباؤ میں رکھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔ تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز تھا، جس کے ساتھ اسے مجموعی طور پر پاکستان پر 60 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

Back to top button