واٹس ایپ نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کی سب س بڑی پیغام رسانی موبائل ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے انتہائی دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت آڈیو پیغام بھیجنے والے اپنے پیغامات کو خفیہ اور محفوظ فولڈر میں رکھ سکیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارک زکربرگ نے آفیشل میٹا چینل پر ہونے والے ’’چیٹ لاک‘‘ نامی فیچرکے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، یہ فیچر ان صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جن کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوجائے گا۔ یہ سب سے پہلے ’ایپل‘ ایپلی کیشن IOS کے صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

اس نئے فیچرکے ذریعے صارفین اپنی مطلوبہ گفتگو یعنی چیٹ کی حفاظت کر سکیں گے، اس نئے فیچر کے ذریعے اپنی چیٹ کو صرف پاس کوڈ، فنگر پرنٹ یا فیس آئی ڈی کی تصدیق کے بعد ہی دیکھا یا پڑھا جا سکے گا۔

چونکہ میٹا چینل پر اس فیچر کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، اس لیے یہ بہت جلد ایپ پر دستیاب ہوجائے گا، اس کے ذریعے صارف کی چیٹس صرف مقفل چیٹس سیکشن میں ہی ظاہر ہوں گی، اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مزید مضبوط بنا سکیں گے، یہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کی شناخت کو بھی واضح کر دے گا۔

تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں آپ اپنی رازداری والی چیٹ کو مکمل محفوظ کر سکیں گے اور یہ کسی بھی طرح خود ساختہ طور پر آپ کی چیٹ کو آپ کی موبائل کی گیلری میں بھی محفوظ نہیں ہونے دے گا، اس طرح کوئی اور آپ کے شیئر کردہ چیٹس یا پیغامات یا ڈیٹا کو نہیں دیکھ سکے گا کیوںکہ یہ آپ کی حساس معلومات کی مکمل طور پر حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

اس سے قبل صارفین کو اپنا آڈیو پیغام مسینجر سے تلاش کرنا پڑتا تھا، لیکن نئے فیچر کی آمد سے صارفین اپنے آڈیو پیغامات کو ایک مخصوص فولڈر میں محفوظ کر سکیں گے اور اگر اس پیغام کو تلاش کرنا ہو تو صارفین اپنے محفوظ یا مخصوص فولڈر میں سے اس آڈیو پیغام کو نکال سکیں گے، مارک زکر برگ کے مطابق واٹس ایپ کو مزید محفوظ اور دلچسپ بنانے کے لیے آئندہ بھی مزید فیچرز متعارف کرواتے رہیں گے۔

Back to top button