انوشے اشرف نے اپنے ہونے والے شوہر کو کیوں فارغ کیا؟

معروف ماڈل اور اداکارہ انوشے اشرف نے مستقبل قریب میں شادی کے امکان کو رد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کچھ سال قبل ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے اہنے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کر دیے۔ انوشے کے مطابق تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں کافی افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی اس شخص سے تعلقات ختم کیے۔

لیکن اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انکا ممکنہ شریک حیات کون تھا اور انہوں نے کس وجہ سے اس کیساتھ تعلقات ختم کیے؟ انہوں نے بتایا کہ کم از کم ایک انٹرویو میں انوشے اشرف نے بتایا کہ اگلے دو سال تک وہ شادی نہیں کریں گی اور اچھی بات یہ ہے کہ اب گھر والے بھی ان سے یہ سوال نہیں کرتے کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں؟

ایک سوال پر انوشے نے کہا کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے بھی آفر کیے جائیں تو وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔ انوشے نے بتایا کہ سقوط ڈھاکہ سے قبل ان کا خاندان بنگلہ دیش میں رہتا تھا جب کہ اب بھی ان کے بعض رشتے دار وہیں ہیں۔

پاپ سنگر علی نور پر خاتون صحافی کا جنسی ہراسانی کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ان کی طرح ایرانی نسل کے بہت سارے لوگ آباد ہیں۔ انوشے اشرف نے گزشتہ برس یاسر حسین کے ساتھ ترک اداکاروں کے پاکستان میں کام کرنے کے معاملے پر ہونے والے سوشل میڈیا تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ دونوں اپنی اپنی جگہ درست تھے اور ان کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں، بس اسی معاملے پر الگ الگ رائے تھی۔

انوشے اشرف کے مطابق ان کا ذاتی خیال ہے کہ کسی بھی آرٹسٹ کو دوسرے فنکار کو ’کچرہ‘ نہیں کہنا چاہیے اور انہوں نے اسی وجہ سے ہی یاسر حسین سے اختلاف کیا تھا، کیوں کہ انہوں نے ترک اداکاروں کو کچرہ کہا تھا۔ انوشے اشرف نے یاسر حسین کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، وہ خواتین کے حقوق سمیت دیگر مسائل پر بھی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔

پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جلد ہی صبا قمبر کی شادی ہونے والی ہے اور وہ اداکارہ کے ہونے والے شریک حیات کو جانتی ہیں۔ تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔ کم اداکاری کرنے کے سوال پر انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

Back to top button