فرحان اختر ہندو لڑکی سے نکاح کرینگے یا 7 پھیرے لیں گے؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں دو سپرسٹار ایک ہونے جا رہے ہیں، اداکار فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی تقریبات کا دھوم دھام سے آغاز ہوگیا، 17 فروری کو شروع ہونے والی شادی تقریبات 19 فروری کو شادی کے منڈپ میں اختتام پذیر ہوں گی۔ تاہم چونکہ فرحان اختر مسلمان ہیں اور شبانی ہندو ہیں لہذا یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا دونوں نکاح کریں گے یا سات پھیرے لیں گے۔ یہ شبانی کی پہلی اور فرحان اختر کی دوسری شادی ہے۔
بالی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر ، ماڈل و اداکارہ شبانہ ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات 17 فروری کی شام کو ہی شروع ہو گئی تھیں۔ شادی کی تقریبات ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں فرحان اختر کی رہائش گاہ پر شروع ہوئیں، تقریبات کا آغاز ان کی مہندی تقریب سے ہوا، جس میں اداکارہ ریا چکربورتی، امریتا اروڑا اور شبانہ اعظمی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
فرحان اختر، شبانی ڈنڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک
فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات میں انتہائی خاص دوستوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ اگرچہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا تاہم خبریں ہیں کہ دونوں نہ تو مذہب اسلام کے مطابق نکاح کریں گے اور نہ ہی ہندو رسومات کے مطابق سات پھیرے لیں گے۔ بتایا گیا کہ دونوں ممکنہ طور پر کسی تیسرے طریقے سے شادی کریں گے، تاہم واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کس طرح شادی کی رسومات مکمل کریں گے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پہلے دونوں اسلامی طریقے کے مطابق شادی کریں گے، جس کے بعد دونوں ہندو رسومات کے تحت دوبارہ شادی رسومات ادا کریں گے، فرحان اختر مسلمان جبکہ شبانی ڈنڈیکر ہندو مذہب کی پیروکار ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں۔ اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جبکہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی، 47 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں ہیئر سٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔
