نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں :آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ملکی ترقی و تعمیر کےلیے نوجوانوں کو مواقع اور وسائل فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اوراستقلال ہماری قوم کی کامیابی کامحرک ہیں۔

پارلیمنٹ جوقانون بنائے گی عدالتوں کو اسی کےمطابق فیصلہ کرنا ہوگا: رانا ثناء اللّٰہ

نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سےاپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ میں پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارک باد پیش کرتاہوں،نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سےقیمتی اثاثہ ہیں کیوں کہ وہ مستقبل کےخواب دیکھنے والے اور لیڈر ہیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ ہمیں اپنےنوجوانوں پرسرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نوجوانوں کوتربیت فراہم کرنے،ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرکے ان کی صلاحیتوں سےبھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہر پاکستانی نوجوان اپنےلیے دستیاب مواقع سےفائدہ اٹھائے، بڑےخواب دیکھے اور اپنے ملک کی بہتری ک لیے انتھک محنت کرے۔

صدر پاکستان نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہےکہ نوجوانوں کوصلاحیتیں نکھارنے، خوش حال،پر امن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کےلیے مواقع اور وسائل فراہم کریں۔مجھے اپنے نوجوانوں کی کامیابیوں پر ہت فخر ہے۔نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اوراستقلال ہماری قوم کی کامیابی کامحرک ہیں۔

Back to top button