ظہران ممدانی نے امریکی حکومت سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی حکومت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو جنگی جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ غزہ میں 73 ہزار سے زائد فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر نیتن یاہو امریکا آئیں تو عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی کے نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ چلانے کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

 

پاسدارانِ انقلاب کے اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر تابڑ توڑ حملے

ظہران ممدانی نے واضح کیا ہے کہ نیویارک سٹی انتظامیہ کے پاس نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار نہیں، تاہم وفاقی حکومت کے پاس آئی سی سی کے وارنٹ پر عمل درآمد کا اختیار موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور دیگر جنگی جرائم کے ملزمان کو نیویارک سٹی میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

Back to top button