ژوب حملے میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ژوب چھاؤنی پر حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
ژوب میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔
دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر 16 M اسالٹ رائفلیں، جدید معیار کےہیلمٹ ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے۔
