دمے سےبچنے میں ’’وٹامن کے‘‘ نہایت مددگار ثابت

 وٹامن کے اگرچہ غیرمعروف ہے لیکن اس کی کمی سے دمے، سانس کے دیگر امراض اور پھیپھڑوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ اس طرح وٹامن کے اور نظامِ تنفس کی صحت کے درمیان ایک واضح تعلق سامنے آیا ہے۔ای آرجے اوپن سورس جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس تحقیق سے وٹامن کے کی روزانہ کی مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے لیکن یہ ضرور ثابت ہوا ہے کہ وٹامن کے سی او پی ڈی جیسی سانس کی بیماری روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

وٹامن کے ہرے پتوں والی سبزیوں، سبزیجاتی تیل، سیریئلز اور مکمل اناج میں پایا جاتا ہے۔ یہ خون جمنے اور زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن اب تک پھیپھڑوں کی تندرستی کے بارے میں اس کا پہلو تشنہ تھا۔ اس ضمن میں کوپن ہیگن یونیورسٹی ہسپتال کے ماہرین نے لگ بھگ 4092 ایسے افراد کاجائزہ لیا جن کی عمریں 24 تا 77 برس تھیں۔

تمام شرکا کے پھیپھڑوں کی کارکردگی ’اسپائرومیٹری‘ کے عمل سے دیکھی گئی۔ ان کے خون کے نمونے اور دیگرٹیسٹ بھی لیے گئے۔ ان سے روزمرہ معمولات اور صحت کے بارے میں پوچھا گیا۔ بطورِ خاص وٹامن کے سے وابستہ بلڈ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ ماہرین نے معلوم کیا کہ جن افراد میں وٹامن کے کی کمی تھی ان کے پھیپھڑوں کی مجموعی صحت کچھ اچھی نہ تھی۔ ایسے افراد دمے اور سی او پی ڈی کے قریب پہنچ چکے تھے

Back to top button