قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پولیس نے روک لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو لاہور کے لبرٹی چوک میں پولیس کی جانب سے روک لیا گیا۔بابراعظم کو اپنی لگژری گاڑی میں لاہور کے لبرٹی چوک سے گزرتے ہوئے ایکسائز پولیس نے روکا۔

ایکسائز پولیس نے بابر اعظم کو گاڑی کی نمبر پلیٹ کے فونٹ سائز اسٹینڈرڈ سائز سے کم ہونے پر روکا۔بابر اعظم نے پولیس افسر کے ساتھ مکمل تعاون کیا، اس دوران انہیں گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پولیس کی جانب سے گاڑی کے کاغذ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔

Back to top button