ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے وبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے جب کہ امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔ اس سلسلے میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ یہ اہم اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button