گلوکار عارف لوہار کی والدہ لندن میں انتقال کرگئیں
معروف گلوکار عارف لوہار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں،مرحومہ کو لندن میں سپردخاک کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلائٹس بند ہونے کے باعث عارف لوہار والدہ کا آخری دیدار بھی نہ کرسکے ۔گلوکار کے بھائی ڈاکٹر ارشد اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے بتایا کہ والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں،انہوں نے مداحوں سے انکی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی۔عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔
شوبز شخصیات نے عارف لوہار سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔