آسمان پرپُراسرارسیاہ دائرے نے لاہوریوں کوپریشان کردیا

صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہوکےسائن بورڈ کےساتھ آسمان پر نمودارایک سیاہ دائرےپرسوشل میڈیاپردلچسپ تبصرے ہورہےہیں۔ جبکہ آسمان پرپُراسرار دائرےنےلاہوریوں کو پریشان کردیا۔
ڈرامہ سریل میرے پاس تم ہونے مقبولیت کےسارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ ڈرامےکی آخری اقساط کےلیےلوگ بےصبری سےانتظارکر رہےہیں لیکن آخری قسط نشرسےہونےسےپہلےہی ڈرامہ ایک باربارسوشل میڈیا پرخبروں کی زینت بن گیا ہےجس کی وجہ ایک ویڈیو ہے۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں’میرے پاس تم ہو کا سائن بورڈ لگا ہوا ہے۔ سائن بورڈ کےساتھ ہی آسمان پرایک سیاہ دائرہ رونما ہوتا ہےجس نےدیکھنے والوں کوحیران کردیا اورکچھ لوگوں نےاس کی ویڈیوبنا کرسوشل میڈیا پراپلوڈ کردی۔
They are here. #Lahore #Aliens pic.twitter.com/OfWPG20Il9
— Blue on Blue (@razzblues) January 21, 2020
حیرت کی بات یہ ہےکہ یہ سائن بورڈ سینما کےباہرلگا ہواتھا جس کےساتھ ہی یہ سیاہ دائرہ آسمان پررونما ہوا۔ یہ واقعہ حقیقت ہے،اتفاق یا پھرپبلک سٹنٹ لیکن لوگ اسے’ایلین‘کہہ رہےہیں۔ تاہم آسمان پریہ سیاہ دائرہ دراصل انسان کا ہی بنایا ہوا ہےجسےآتش بازی جیسےسامان سےبنایا جاتا ہے۔ دنیا میں کئی باراس کےنظارےدیکھنےکوملےہیں۔
۔سوشل میڈیا پراس پردلچسپ تبصرے بھی کیےجارہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا ہےکہ

جب کہ ایک صارف نے اسے ڈرامے کی مقبولیت کے لیے رچایا جانے والا ڈرامہ قرار دے دیا۔

خیال رہےکہ مقبولیت کےنئےریکارڈ قائم کرنےوالے ڈرامہ’’میرے پاس تم ہوکی ‘‘آخری قسط دیکھنے کےلئےکراچی کےسینماگھروں میں ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔ ڈرامےکی آخری دواقساط ملک کے بڑے سینما گھروں میں25 جنوری کی شام 8بجےتا10بجےتک دکھائی جائیں گی۔ ملک کےبڑے شہروں میں ایڈوانس بکنگ کاآغازگزشتہ ہفتےبدھ کے روزسےشروع ہوا تھا۔
باکس آفس ڈیٹیل کےمطابق اتوارکو کاروبارکےاختتام پر5.5کروڑتک کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہےجس کےمطابق تقریباً 10ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکےہیں۔ سب سےزیادہ ہ سینپیکس سینما میں ٹکٹوں کی فروخت ہوئی ،جبکہ فیصل آباد کےسنیپیکس سنیما کےتمام ٹکٹس ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔سنیپیکس میں سلور ٹکٹ کی قیمت450روپےاورگولڈ ٹکٹ کی قیمت 700روپےمقررکی گئی ہے ۔
