کراچی: 500 سے زائد خواتین اور بچے زیادتی کا شکار ہوئے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ ایک سال کے دوران 407 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ 138 بچے بھی بدفعلی کا نشانہ بنے.
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں ایک سال کے دورن 407 خواتین کیخلاف جنسی زیادتی کے کیسز کے علاوہ 18 سال سےکم عمر 138 بچوں کےساتھ بدفعلی کےکیسزبھی رپورٹ ہوئے، ان بچوں سےبدفعلی کرنےوالے87افراد کوقانون کےشکنجےلایا گیا۔ رپورٹ کےمطابق ایک سال میں 7614 زہرخورانی کےکیسزرپورٹ ہوئے،اس کےعلاوہ بھاری آلے سے حملے کے16011اورتیزدھارآلےکے 829 کیسزکراچی میں رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ گولی لگنے کے1158کیسزشہرکے مختلف مقامات سےرپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیاہےکہ شہرمیں 9میڈیکولیگل سینٹرزمیں صرف3سینٹرزفعال ہیں۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذراافضل نےبھی اعتراف کیا کہ صوبے میں میڈیکو لیگل افسران کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈاکٹرز عدالتوں میں جانےسے گھبرانےکےباعث میڈیکو لیگل کی طرف نہیں آتےاوربدقسمتی سےمیڈیکولیگل کے کمیشن کےٹیسٹ میں بھی ڈاکٹرحصہ نہیں لیتےاس لیےسمجھ سےبالا ترہےکہ میڈیکولیگل آفیسرکی اسامیاں کیسےپوری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button