اب آپ ٹی وی کو بھی کاغذ کی طرح رول کر سکتے ہیں

اب ٹی وی اسکرینزکو اخبار کی طرح موڑ کر کسی بیگ بلکہ تہہ کرکے جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے. ایل جی کی رول ایبل او ایل ای ڈی اسکرین متعارف کروا دی گئی.
2016 میں جنوبی کورین کمپنی نے اس کے کانسیپٹ ڈیزائن کو پیش کیا تھا اور 2019 میں اس ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیلیویژن لاس ویگاس میں ہونے والی سی ای ایس نمائش کے دوران پیش کیا گیا تھا لیکن اب جاکر ایل جی نے اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے، یہ انوکھا ٹی وی جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت بھی چونکا دینے والی ہے، دراصل سگنیچر او ایل ای ڈی ٹی وی پروٹوٹائپ ماڈل کی طرح کاغذ کی طرح موڑنا تو ممکن نہیں ہوگا مگر اس میں ایک لائن موڈ دیا گیا ہے جس میں ڈسپلے اتنا جھک جائے گا کہ صرف ایک چوتھائی پینل ہی نظر آئے گا، جب صارفین ٹی وی دیکھنا چاہیں گے تو یہ بٹن کو دبانے سے 10 سیکنڈ میں باہر نکل آئے گا اورجب ٹی وی غائب کرنا ہو تو یہ آہستگی سے بیس میں چلا جائے گا، 65 انچ کے فور کے او ایل ای ڈی ڈسپلے والے ٹی وی میں ایچ ڈی آر سپورٹ مووجد ہے اور وہ تمام فیچرز موجود ہیں جن کی توقع ایل جی کے کسی اسمارٹ ٹی وی میں کی جاسکتی ہے. کمپنی کے مطابق اس ٹی وی کی المونیم بیس 4 رنگوں سگنیچر بلیک، مون گرے، ٹوپاز بلیو اور ٹافی براؤن میں دستیاب ہوگی اور اس پر صارفین اپنی پسند کا کوئی پیغام بھی تحریر کرسکے گا، اس کے علاوہ اس بیس میں ایک ساؤنڈ بار بھی ہوگی جو کمپنی کے بقول بیشتر ٹیلیویژنز سے بہتر ساؤنڈ فراہم کرے گی۔ اگر قیمت کی بات کی جائے تو جنوبی کوریا میں اس ٹی وی کی قیمت 87 ہزار ڈالرز (ایک کروڑ 41 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے بارے میں کمپنی نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button