اترپردیش،آسمانی بجلی گرنے سے 38افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اتردیش میں المناک  سانحہ،آسمانی بجلی  گرنے سے38افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش میں الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔

رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی ایسے علاقوں میں گری جو پہلے ہی شدید بارشوں کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ ہلاکتیں پرتاب گڑھ میں ہوئی جہاں 11افراد ہلاک ہوئے۔سلطان پورہ میں 7،مین پوری میں 5افراد آسمانی بجلی کا شکار بنے۔

Back to top button