ڈالر کے دام ایک بار پھر بڑھ گئے

انٹر بینک میں ڈالر کے دام میں اضافہ ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک ڈالر 10پیسے مہنگا ،278روپے 51پیسے سے بڑھ کر 278روپے 61پیسے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے سستا ،280روپے 50پیسے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 150 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 212 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 36 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,114 جبکہ کم ترین سطح 79,708 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button