اداکارہ اروشی سالگرہ منانے پر تنقید کی زد میں کیوں آ گئیں؟

بالی ووڈ سٹار اروشی روٹیلا ہر سال ہی سالگرہ مناتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کو سالگرہ کی تقریب مہنگی پڑ گئی، اداکارہ کی جانب سے 30ویں سالگرہ پر سونے سے بنا کیک کاٹنا پڑا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کو خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق 25 فروری کو اُروشی روٹیلا نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی تاہم سالگرہ کی تقریب اس وقت خاص ہوگئی جب مشہور سنگر یو یو ہنی سنگھ اس میں شامل ہوئے، یو یو ہنی سنگھ نے اُروشی روٹیلا کو 24 قیراط سونے سے بنا ہوا کیک تحفے میں دیا، اس کیک کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی مالیت تقریبا تین کروڑ انڈین روپے بنتی ہے۔اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب اپنے آںے والے گانے ’لوو ڈوز‘ کی کاسٹ اور شوٹنگ کے عملے کے ساتھ منائی۔اس کیک کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُروشی روٹیلا نے کہا کہ ’لوگ مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ اس کیک کو کھائیں گی یا سنبھال کر رکھیں گی؟ یہ بہت خوبصورت کیک ہے، تو کیوں نہیں۔ اس کے بعد جب ایک رپورٹر کی جانب سے پوچھا گیا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک یا دو لاکھ روپے ہو سکتی ہے، یا پھر 50 لاکھ روپے ہو سکتی ہے، لیکن 3 کروڑ روپے کیسے؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آپ اس کو غور سے دیکھیں تو یہ چار منزلہ کیک ہے۔ اصلی سونا ہے۔اُروشی روٹیلا کی سالگرہ کی تقریب میں سونے سے بنے ہوئے کیک کی پوسٹ پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں، ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’جب آپ سمجھدار ہونے سے انکار کر دیں اور کچھ بھی بولتے جائیں، ایک صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’کتنی احمقانہ بات ہے۔ ہمارے ملک میں بچوں اور بزرگوں سمیت غریب لوگ بھوک کی وجہ سے مرتے ہیں اور یہ اس پر دکھاوا کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے انڈین انفلوئننسرز کی سوچ ہے، انہیں نا ہی کوئی شرم ہے اور نہ پچھتاوا، میرے خدا، یہ دنیا کہاں جا رہی ہے۔ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ’اس کیک کی بجائے ایک اچھی گاڑی خرید کر دے سکتا تھا۔
