اداکارہ حرا خان، اداکار ارسلان نے جلدی شادی کیوں کی؟

اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے حرام تعلقات سے بچنے کے لیے جلد شادی کی ترجیح دی ہے، جوکہ ان کے لیے باعث برکت ہے، دونوں رواں برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شادی سے قبل بھی دونوں ایک ساتھ دکھائی دیتے تھے جب کہ شادی کے بعد بھی دونوں کو کچھ منصوبوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا، حال ہی میں دونوں نے’’ دی ٹاک ٹاک شو‘‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے جلد شادی کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔اداکارہ حرا خان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو انہیں رشتہ ازدواج میں بندھنے سے منع کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ انہیں شوبز میں کام ملنا بند ہوجائے گا، مشورہ دیا گیا کہ برانڈز ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے جب کہ وہ نوعمر اداکاروں کی فہرست سے بھی نکل جائیں گے اور انہیں شادی شدہ جوڑے کی صورت میں دیکھا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ انہیں کام ملنا کم ہو جائے گا۔حرا خان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں نکاح کرنے جا رہے تھے جو کہ باعث برکت ہوتا ہے، اس لیے انہیں کوئی پریشانی نہیں تھی اور شادی کے بعد انہیں حیران کن طور پر پہلے سے زیادہ کام ملنے لگا اور وہ زیادہ مشہور ہوگئے، تسلیم کیا کہ شادی کی تقریبات ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز چار گنا بڑھ گئے اور ہر طرف وہ وائرل ہوگئیں اور نکاح ان کے لیے باعث برکت ثابت ہوا، انہیں کام ملنا بند نہیں ہوا۔جلد شادی کرنے کے معاملے پر ان کے شوہر ارسلان خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بعد میں بھی شادی ہی کرنی ہے تو انہیں تاخیر کرنے کے بجائے پہلے ہی کردینی چاہئے، شادی کرنے کی سوچ رکھنے والے افراد کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ ممکن ہے کہ بعد میں انہیں دوسرا بہتر آپشن مل جائے۔اداکار کا کہنا تھا کہ تعلقات میں رہ کر بعد میں شادی کی سوچ رکھنے والے افراد کی نیت درست نہیں ہوتی، اس لیے انہوں نے اسی وقت ہی شادی کرلی، ان کے مطابق انہیں شوبز کیریئر کو آگے بڑھانا تھا اور اپنے کام پر توجہ دینی تھی، اس لیے اِدھر اُدھر کی باتوں کے بجائے انہوں نے شادی کرنے کو ترجیح دی۔

Back to top button