اداکارہ حرا مانی بھارتی گانا گانے پر تنقید کی زد میں


معروف ڈرامہ ایکٹرس حرا مانی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں جسکی بنیادی وجہ ان کی وہ وائرل ویڈیوز ہیں جن میں وہ ایک شو کے دوران جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس ہو کر لہک لہک کر انڈین گانے گاتی اور ڈانس کرتی نظر آتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکار مانی کی اہلیہ حرا مانی فیصل آباد میں ایک میوزک فیسٹیول میں بھارتی گانوں پر ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹی شرٹ کے ساتھ جو جینز پہن رکھی ہے وہ گھٹنوں سے پھٹی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ویسے تو حرا مانی بطور اداکارہ شہرت رکھتی ہیں، تاہم جنوری 2021 میں انہوں نے ’سواری‘ والا بولڈ گانا گا میوزک کی دنیا میں بھی انٹری ڈال دی تھی۔اپنی گلوکاری کے آغاز کے بعد انہوں نے حال ہی میں لاہور میں پہلی مرتبہ ایک میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کیا تھا۔ پہلی پرفارمنس کے ایک ماہ بعد اب حرا مانی نے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پنجاب گروپ آف کالج کے میوزک فیسٹیول میں بھی پرفارمنس دکھائی۔ حرا نے اس میوزک فیسٹیول کی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جن میں انہیں پاکستانی سمیت بھارتی گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حرا مانی نے میوزک فیسٹیول سے متعلق انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ وہ فیصل آباد میں زندگی کی دوسری پرفارمنس کرنے پر پرجوش ہیں۔ حرا مانی کی پرفارمنس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں مختلف بھارتی گانوں سمیت پاکستانی گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حرا مانی نے میوزک فیسٹیول کے دوران نازیہ حسن کے معروف گانے ’ڈسکو دیوانی‘ سمیت راحت فتح علی خان کے گانے ’دل سے اترجائیے گا‘ پر بھی پرفارمنس کی۔ گلوکارہ و اداکارہ نے بھارتی گانے ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اور سیدھی سادھی چھوری شرابی ہوگئی‘ پر بھی پرفارمنس کی۔
لیکن جب حرا کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا تو کئی لوگوں نے انہیں مانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین نے جہاں حرا مانی کو ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں لوگوں نے ان پر بھارتی گیت گانے کی وجہ سے بھی تنقید کی۔ کچھ لوگوں نے حرا مانی کے ڈانس پرفارمنس پر انکے لیے سخت اور نامناسب زبان کا استعمال بھی کیا اور بعض لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ دو بچوں کی ماں اب اس عمر میں جینز اور ٹی شرٹ پہن کر سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گانے گا رہی یے۔

Back to top button