اداکارہ حمیرا اور مائرہ خان کی لڑائی میں کس کا دانت ٹوٹا؟

”چیخ“ اور ”جھوٹی“ جیسے بلاک بسٹر ڈراموں سے نام بنانے والی مائرہ خان اور ”چل دل میرے“ اور ”بدنام“ میں خود کو ثابت کرنے والی حمیرا اصغر جیسی اداکاراؤں کو کون نہیں جانتا۔ لیکن شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں کہ ان کے خوبصورت چہروں کے پیچھے کتنی بد صورتی چھپی ہوئی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ یہ دونوں اداکارائیں اے آر وائی کے ‘تماشا’ نامی ریئلیٹی شو میں کاسٹ کی گئی تھیں۔ لیکن بگ باس ٹائپ کے اس رئیلیٹی شو کے آخری ہفتے تک پہنچ جانے والی دونوں اداکاراؤں کو ان کی غیر اخلاقی گفتگو اور حرکات کی وجہ سے شو سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اس طرح یہ 25 لاکھ روپے کے اس گرینڈ پرائز سے بھی محروم ہو گئی ہیں جو جیتنے والے کو دیا جائے گا۔ جن لوگوں نے یہ شو دیکھا ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ دونوں اداکارائیں نہ صرف بدزبان تھیں بلکہ ہر وقت ایک دوسرے کو نوچنے کے لئے تیار رہتی تھیں۔ ایک ٹاسک کے دوران دونوں کی لڑائی اتنی بڑھی کہ حمیرا پنجے جھاڑ کر مائرہ کے پیچھے پڑ گئی، جس پر مائرہ نے اس کی بڑھتی ہوئی انگلیوں کو کاٹنے کے لئے جیسے ہی منہ کھولا، حمیرا نے اپنی ایک انگلی اس قوت سے آگے بڑھائی کہ مائرہ کا سامنے کا دانت ٹوٹ کر زمین پر گر گیا، جس کی باقاعدہ آواز سنائی دی۔ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے ڈیشنگ اداکار عدنان صدیقی اس رئیکیٹی شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

یہ خونی جھڑپ دیکھ کر وہ فوراً حرکت میں آئے اور فائنل میں پہنچنے والے چار کھلاڑیوں کے مطالبے پر ان دونوں کو گیم سے باہر نکال دیا۔ یاد رہے کہ اس شو کی کاسٹ میں اداکار صائم علی، اداکارہ آمنہ ملک، سعیدہ امتیاز اور فائزہ خان، فٹ نیس ٹرینر سحر بیگ، گلوکار نعمان جاوید، اور کوریوگرافر نگاہ جی بھی شامل تھے جو پہلے ہی شو سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

تماشا نامی رئیلیٹی شو کو دلچسپ بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً گیسٹ سٹارز مثلاً فیم احمد شاہ، شعیب ملک، منیب بٹ، اعجاز اسلم، جنید خان، عمار خان ”بلبلے“ فیم نبیل، زارا نور عباس،ہمایوں سعید، نیوز اینکر وسیم بادامی اور اماں لبنیٰ فریاد اور ان کے بیٹے مومن علی منشی کو بھی مدعو کیا جاتا رہا ہے۔
کچھ لوگ تماشا کو انڈین ٹی وی کے ریالٹی شو ”بگ باس“ کا عکس بھی کہتے ہیں، جو ہر سال کروڑوں کا بزنس کرتا ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ شو کے میزبان یعنی لالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان ہیں جن کا ایک سیزن کا معاوضہ لگ بھگ سو کروڑ روپے ہے۔ خیر تماشا کئی حوالوں سے بگ باس سے مختلف ہے، اس کے میزبان عدنان صدیقی شو کو کافی مہذب طریقے سے لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور اگر وہ یہ کہتے ہیں۔ تاہم بہت سے تنقید نگاروں کا ماننا ہے کہ ایک ایسا شو، جس میں کئی ہفتوں کے لئے مرد اور خواتین اداکاراؤں کو ایک ساتھ رکھا گیا ہو اور جس نے کئی مسائل کو بھی جنم دیا ہو، ہماری سماجی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا!!

Back to top button