’’اداکارہ راکھی ساونت کا مزید شادیاں رچانے کا اعلان‘‘

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ جب تک درست جیون ساتھی کا انتخاب نہیں کر لیتی، شادیوں کا سلسلہ اسی طرح برقرار رہے گا، اداکارہ نے عدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی کی طلاق کی ڈگری جاری کرنے کی دراخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُس وقت تک شادی کرتی رہیں گی جب تک اُنہیں صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا کہ میں عدالت سے درخواست کرتی ہوں کہ عادل درانی سے جلد میرے پیسے واپس دلوا کر میری طلاق کی ڈگری جاری کر دیں تاکہ میں مستقبل میں ایک اچھے لڑکے سے شادی کر کے اپنی زندگی گُزار سکوں۔راکھی ساونت نے کہا کہ میں آج اعلان کر رہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے، ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا، اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں جبکہ ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نےعادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھیم اداکارہ نے عادل درانی پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد، عادل اور راکھی کے درمیان علیحدگی تو ہوگئی لیکن ان کی طلاق کی کارروائی ابھی تک جاری ہے، اداکارہ سے شادی کے بعد، یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا ہے، اُنہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا اور وہ عمرہ بھی ادا کرچکی ہیں۔
