اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے منگنی کرلی

سنہ 2012 میں ہم ٹی وی کے ڈرامے ’بڑی آپا‘ سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سارہ خان کا نام گزشتہ رات سے پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس کی وجہ ان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ منگنی کی خبر ہے، جس نے سوشل میڈیا پر صارفین کے دل خوش کر دیے ہیں۔
ویسے تو سیلیبرٹیز کی شادی بیاہ اور منگنی کی خبر سن کر مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو ہی جاتا ہے مگر اس خبر سے پاکستان کی سوشل میڈیا فیملی کو کچھ زیادہ ہی خوشی ہوئی ہے۔ اس کی ایک وجہ سارہ خان کا وہ بندھن تھا جو ٹوٹ گیا تھا۔ اس بندھن کے ٹوٹنے پر بہت سے صارفین کی سارہ خان کے ساتھ ہمدریاں بڑھیں تھیں۔ اداکارہ سارہ خان کی فلک شبیر سے پہلے اداکار آغا علی کے ساتھ شادی ہونے کے چرچے تھے اور دونوں نے ایک ساتھ اسکرین پر کام بھی کیا۔
سارہ خان نے ایک انٹرویو میں آغا علی سے تعلق کے خاتمے کے بارے میں کہا تھا کہ اُس نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا۔۔ اس لیے راستے جدا کر لیے۔ اس تعلق کے ختم ہونے کے بارے میں آغا علی نے مقامی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ سارہ خان بہت اچھی لڑکی ہیں اور وہ اُن کی اور اُن کے کام کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خیر یہ تو بات ہوئی ماضی کی لیکن گزشتہ روز جب فلک شبیر کی گھٹنوں کے بل بیٹھے سارہ کو پرپوز کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تو صارفین نے دھڑا ڈھر نہ صرف اس ویڈیو کو شیئر کیا بلکہ دل کھول کے اس جوڑے کو مبادکباد بھی دی۔
اپنے انسٹاگرام پر سارہ خان نے بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا میں نے ہاں کر دی۔
She Said Yes 🧿 #FalakSarah pic.twitter.com/Msz1I7RvyM
— Falak Shabir (@FalakShabir1) July 15, 2020
sarahkhanofficial کی انسٹا گرام پر پوسٹ کا خاتمہsarahkhanofficial کی انسٹا گرام پر پوسٹ سے آگے جائیں
ایک صارف حبیبہ نے لکھا کہ سارہ خان کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ اللہ ہمارے لیے بہتر اور خوبصورت منصوبہ بناتا ہے۔
جب سب نے کہا کہ سارہ تم اس سے بہت بہتر کی مستحق ہو تو اُن کا مطلب تھا فلک شبیر۔ ماشااللہ پیارا جوڑا۔
ایک اور صارف نے سارہ خان کی آغا علی اور فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’اس سے لے کر اس تک۔ یقیناً اللہ سب سے بہتر منصوبے بناتا ہے۔‘
ایک اور صارف نے لکھا: ’ہر محبت کی منزل ایسی ہو۔‘
صارف عدنان کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں مگر کچھ لوگوں نے اُن کی افسردگی بڑھا دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی قسمت میں فی الحال یہ خوشی نہیں۔
ایک اور منچلے صارف جنہوں نے اپنا نام دیوا لکھا اُن کا کہنا تھا کہ ’سب کی شادی ہو رہی ہے بس ایک میں ہی ہوں جس نے کنوارا مرنا ہے۔‘
