اداکارہ شلپا شیٹھی کو اپنے شوہر کو جوتا کیوں مارنا پڑگیا؟

معروف بھارتی اداکار راج کندرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو فلم ‘‘یوٹی 69‘‘ کا آئیڈیا اہلیہ شپا شیٹھی کو بتانے پر جوتا کھانا پڑا، کیونکہ شلپا کا خیال تھا کہ یہ پراجیکٹ کافی رسکی ہے اور فلم بالکل نہیں بن پائے گی لیکن پھر میں نے ہدایتکار شاہنواز علی کی مدد لی جنھوں نے شلپا کو فلم کے لیے قائل کیا۔ خیال رہے راج کُندرا کو جولائی 2021 میں ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس الزام میں انہیں تقریباً دو مہینوں تک آرتھر جیل میں رکھا گیا تھا، فلم ’’یو ٹی 69‘‘ میں راج کُندرا خود اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے، انڈین نیوز چینل ’’نیوز 18‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ شلپا شیٹھی کو فلم بنانے کے ارادے کے حوالے مطلع کیا تو اُن کا ردِعمل اچھا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ’شلپا مجھ سے تھوڑی دور کھڑی تھیں جب میں نے انہیں فلم بنانے کے حوالے سے بتانے کا فیصلہ کیا، میں نے اُن سے دور رہنے کو ہی بہتر سمجھا، میں نے شلپا کو بتایا کہ میرے پاس سکرپٹ ہے اور میں ان کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں جیسے ہی میں ان کی طرف سے جانے کے مُڑا میرے منہ کی طرف ایک چپل اُڑتی ہوئی آئی، راج کُندرا کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کو لگا کہ فلم بنانے کا آئیڈیا رسکی ہے اور ’شاید انہیں یہ شک تھا کہ شاید یہ فلم بنے ہی نا، راج کُندرا کے مطابق انہوں نے شلپا شیٹی کو راضی کرنے کے لیے ہدایتکار شاہنواز علی کو بھیجا اور بالآخر وہ انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے، فلم ’یو ٹی 69‘ رواں سال 3 نومبر کو انڈیا کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
