اداکار احمد علی بٹ کے خاندان میں خواتین زیادہ کیوں کماتی ہیں؟

معروف اداکار احمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان میں مردوں کی بجائے خواتین زیادہ کمائی کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود کبھی مردوں کو نیچا نہیں دکھاتی تھیں۔حال ہی میں احمد علی بٹ نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پرورش اور گھرانے میں خواتین کی اہمیت پر کھل کر بات کی، ان کے بیٹے کی بہتر پرورش اور تعلیم میں بھی ان کی اہلیہ فاطمہ کا ہاتھ ہے، وہ انہیں اسلامی تعلیم سمیت دنیاوی تعلیم دے رہی ہیں اور ان کی پرورش پر بہت وقت لگاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان کی پیدائش ایک ایسے خاندان میں ہوئی جہاں خواتین کی حکمرانی تھی، ان کے گھرانے کی خواتین اپنے مردوں سے زیادہ کماتی تھیں، ان کی پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں لگتا تھا کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئیں، یعنی ہر طرف خواتین کی حکمرانی ہوتی تھی، یہ الگ بات ہے کہ ان کے گھرانوں کے بعض مردوں نے خود کو اپنی خواتین سے کم کمائی پر غیرمحفوظ سمجھا ہو لیکن ان گھر کی خواتین نے کبھی اپنے مردوں کو غیر محفوظ نہیں کیا۔ بچپن میں دوران تعلیم چھٹی کلاس تک انہیں ہر آنے والی خاتون کلاس ٹیچر اچھی لگنے لگتی تھی اور وہ انہیں ہی دیکھتے رہتے تھے لیکن جیسے ہی وہ ساتویں کلاس میں داخل ہوئے تو انہیں محسوس ہوا کہ اب وہ اپنی خواتین ٹیچرز کو اچھے نہیں لگتے اور ان کے مزے ختم ہوگئے، اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنی اہلیہ کو شادی کے لیے منانے میں 9 سال لگے۔احمد علی بٹ نے بتایا کہ وہ اب بہت کم کانسرٹ کرتے ہیں، شادی سے قبل 9 سال تک اہلیہ سے اچھی دوستی رہی پھر چونکہ ان کا تعلق برطانیہ سے ہے تو وہ مجھے چھوڑ کر برطانیہ چلی گئیں۔اداکار نے مزید بتایا کہ 9 سال انہیں شادی کے لیے منانے میں لگ گئے اور بہت کوششوں کے بعد انہیں واپس پاکستان بلا لیا، شوبز میں کام کم ہونے سے متعلق بتایا کہ ان کی 3 فلمیں بن چکی ہیں، ریلیز ہونا باقی ہیں، کیونکہ کووڈ-19 کی وجہ سے سنیما بند ہوگیا تھا، پروڈیوسرز اچھے وقت کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ فلم ریلیز کی جا سکے، ان کی تین فلموں میں ایک پنجابی فلم ہے، دوسری اینیمیٹڈ فلم ہے اور تیسری اداکار احمد علی اکبر کے ساتھ فلم ’گنجل‘ ہے۔

Back to top button