اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کے مشہور اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔اداکارہ صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام ‘’صدف کنول’’ سے ‘’صدف شہروز’’ میں تبدیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام پر صدف کنول کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمد اللہ ‘ لکھا ہے۔

222770 9561278 updates
معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے اچانک سادگی سے نکاح کرکے ان تمام افواہوں کو ختم کردیا جو ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ سے جاری تھیں۔دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت آنا شروع ہوئیں جبکہ شہروز سبزواری اور ان کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ابتدائی طور پر شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے بھی شہروز سبزواری کے اہل خانہ نے تردید کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی گئی تھی۔
علیحدگی کی تصدیق ہوتے ہوئی سائرہ یوسف اور شہبروز سبزواری کے درمیان طلاق کی خبریں بھی سامنے آئیں اور ابتدائی طور پر طلاقوں کی خبروں کو بھی افواہ قرار دیا گیا تھا۔
5e08a1a1ccd07
خبریں تھیں کہ شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان بڑھتی قربتوں کی وجہ سے اداکار سے اہلیہ نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔اگرچہ علیحدگی کی خبروں پر شہروز سبزواری نے وضاحتی بیان دیے تھے تاہم سائرہ نے کوئی بیان نہیں دیا تھا اور ماڈل صدف کنول نے بھی اپنا نام آنے پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔تاہم مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔دونوں نے طلاق کی خاص وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی۔تاہم دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا، تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔
547604 25964575
طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کردی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا۔رپورٹس کے مطابق صدف اور شہروز کے درمیان ایک ایونٹ میں ساتھ پرفارمنس کے بعد تعلقات استوار ہوئے.
5e08a2ca4ac61
شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مداحوں کو ایک ہونے کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے دی اور دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئی زندگی کی شروعات سے متعلق آگاہ کیا۔تصاویر میں صدف کنول نے سرخ جب کہ شہروز سبزواری نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور تصاویر سے اندازہ ہوتا ہےکہ دونوں نے سادگی سے نکاح کیا اور نکاح کی تقریب مین صرف انتہائی قریبی افراد نے شرکت کی۔
Sehroz sabzwari4

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button