اداکار فیصل بیٹے کے باپ بن گئے

اداکارومیزبان فیصل قریشی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نےگزشتہ روزسوشل میڈیا پرخوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیارے سے بیٹے کےوالد بن گئےہیں۔ اس خوشخبری کےساتھ فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویربھی شیئرکی اوراپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے کہا ماسٹر فرمان قریشی خوش آمدید۔


شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پرخوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیارے سے بیٹے کے والد بن گئے ہیں۔ اس خوشخبری کے ساتھ فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے کہا ماسٹر فرمان قریشی خوش آمدید۔
اس کے ساتھ ہی فیصل قریشی نے تمام لوگوں سے اپنے بیٹے کے لیے دعاؤں اور محبت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسے آپ کی محبت کی ضرورت ہے۔
فیصل قریشی کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سےانہیں مبارکباد ینے کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز فنکاروں نے بھی فیصل قریشی کو مبارکباد دی اور ان کے بیٹے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل قریشی کی دوبیٹیاں ہانش اور آیت ہیں۔ ہانش فیصل قریشی کی پہلی بیوی عائشہ آغا کی بیٹی ہیں جبکہ 8 سالہ آیت ان کی دوسری بیوی ثنا قریشی سے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button