ارمینہ نے فلسطین کے معاملے پر شنیرا اکرم کی کلاس کیوں لی؟

فلسطین کی حمایت کرنے پر سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم تنقید کی زد میں آ گئیں، اداکارہ ارمینہ خان نے شنیرا اکرم کی پوسٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں۔اداکارہ کی جانب سے یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہی ہیں، انہوں نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’میں نے اپنے خیالات اور احساسات کو کھل کر بیان کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ یا خوف محسوس نہیں کیا لیکن اس وقت میں بہت جذباتی ہوں۔شنیرا اکرم نے لکھا کہ اصل میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔اپنی پوسٹ میں واضح طور پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ آیا وہ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری سے متعلق بات کر رہی ہیں۔شنیرا اکرم کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ ارمینہ خان نے انہیں تنقید کا نشان بناتے ہوئے لکھا کہ جب پاکستان کی بات ہو تو آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں، مشورہ دیا کہ ’فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 8 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد بچے اور 2 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی اداکار بالخصوص ارمینہ خان، اشنا شاہ اور عثمان خالد بٹ، صبا قمر مسلسل اسرائیل کے خلاف ٹوئٹس کر رہے ہیں اور اپنے مداحوں کو غزہ میں جاری ’نسل کشی‘ کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔

Back to top button