بھارتی اداکارہ اروشی، نسیم شاہ کیلئے وکٹ کیپر بن گئیں؟

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ویڈٰیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، سوشل میڈیا شائقین بھی ویڈیو کے متعلق خوب تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔اروشی روٹیلا نے گزشتہ روزاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں اانہیں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے بنائی گئی ہے۔بالی وڈ اداکارہ نے غیر روایتی اور دلچسپ انداز میں اپنی آئندہ آنے والی فلم کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ نئی فلم کیلئے نئی شروعات ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وکٹ کیپنگ کے دوران اروشی روٹیلا بھرپور اعتماد اور پُرجوش ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ہیروئن نے کرکٹر بن کر اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے، بھارتی اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ان کے مداحوں کے ساتھ کرکٹ کے دیوانے بھی اس وائرل ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایمی شاہ نے اداکارہ کی ویڈیو شیئرکی اور قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو یاد کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ محمد رضوان کی پوزیشن خطرے میں ہے، اب اروشی روٹیلا نسیم شاہ کی بولنگ پر وکٹ کیپنگ کریں گی۔ایشال چیمہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نسیم شاہ تیرے پیار میں حد سے گزر جائیں گے، سید جواد نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ نسیم شاہ کے آگے ایک اوور کے لیے بھی نہیں ٹِک پائیں گی، بھارتی ایکس صارف ویپن تیواری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اب رشب پنٹ کا کم بیک تقریباً ناممکن نظر آتا ہے کیونکہ اروشی اب اروشی آگئیں ہیں۔مریم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اروشی وکٹ کیپر بن گئیں ہیں اس کا مطلب ہے کہ اب نسیم شاہ کم رفتار سے بولنگ کریں گے۔بھارت کی اداکارہ نے ایشیا کپ 2022 کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی۔
