اسرائیلی جارحیت جاری،24گھنٹوں میں مزید400فلسطینی شہید
اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی ،وسطی ،شمالی ،جنوبی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری،جبالیہ میں خان یونس تک صہیونی فورسز کے حملے کئے گئے۔اسرائیلی حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید400فلسطینی شہید ہو گئے۔7اکتوبر سے ابتک شہدا کی تعداد 17ہزار177سے زائد ہوگئی۔
دوسری جانب جنگ کے باعث لاکھوں فلسطینی خوراک،ضروریات زندگی اور طبی امداد سے محروم ہیں۔