اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملوں میں 6 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 31 سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 10 ہزار 569 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 4324 بچے بھی شامل ہیں۔

Back to top button